ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بہار کا ہر گھر اگلے سال کے آخر تک روشن ہوگا:نتیش کمار

بہار کا ہر گھر اگلے سال کے آخر تک روشن ہوگا:نتیش کمار

Sat, 10 Dec 2016 21:55:19  SO Admin   S.O. News Service

کٹیہار، 10دسمبر(ایس اونیوز آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ ریاست کا ہر گھر اگلے سال کے آخر تک بجلی سے روشن ہوگا۔اپنی نشچے یاترا کے لئے کٹیہار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ بہار کا ہر گھر اگلے سال کے آخر تک بجلی سے روشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جن گھروں تک اب تک بجلی نہیں پہنچی ہے ان میں سروے کا کام جاری ہے اور ایسے گھروں میں مفت بجلی کا کنکشن سال 2017کے آخر تک پہنچا دیا جائے گا۔سال 2015میں ہوئے بہار اسمبلی انتخابات کے دوران بجلی ایک اہم مسئلہ تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی مذکورہ انتخابات کے دوران اپنی سب سے زیادہ ریلیوں میں بہار میں بجلی کی خراب صورت حال کی مثال دئے جانے کا اشارہ نتیش اور دیگر کی طرف سے ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آنے سے کیا تھا۔انہوں نے لوگوں سے زیادہ بجلی بل سے بچنے کے لئے بجلی کے استعمال میں لاپرواہی نہ برتنے پرزور دیا۔


Share: